اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کے شہر ناصریہ میں دو کار بم دھماکوں میں ۲۱ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ادھر صوبہ بابل کے علاقے’’حصوہ‘‘ میں مسجد کے قریب ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں بھی ۲ افراد جانبحق اور ۷ زخمی ہوئے ہیں۔عراق کے جنوبی صوبہ میسان کے مرکزی شہر عمارۃ میں بھی دو کار بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے باعث کئی افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 اگست 2013 - 19:30
News ID: 453779
عراق کے مختلف شہروں میں آج ہونے والے کار بم دھماکوں میں کئی افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔